پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان کے انتخابی مہم کے سلسلے میں لیبر کالونی میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:58
(جاری ہے)
کلی ملک شبک میں عوامی اجتماع سے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ٬ حاجی میر حسن خان بازئی ٬امیدوار سیف اللہ خان اور راحت خان بازئی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ کنٹومنٹ بورڈ وارڈ نمبر 5پر مشتمل لیبر کالونی٬ کلی ملیزئی ناصران ٬ کلی شاہ عمران خیل ٬ کلی ملک شبک بازئی ٬کلی سرہ خولہ ٬ کلی ملاخیل آباد اور دیگر علاقے زندگی کے انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہے کنٹومنٹ بورڈ میں ہوتے ہوئے بھی اس علاقے کو کوئی توجہ نہیں دی گئی عوام سے اپیل ہے کہ وہ 3نومبر 2016کو پشتونخوامیپ کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان یوسفزئی جس کا انتخابی نشان درخت ہے کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرے تاکہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے سیف اللہ خان یوسفزئی وارڈ نمبر 5کے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ان کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
انہوںنے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور پشتونخوامیپ نے بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کیلئے تگ ودو میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے گزشتہ 3سالہ دور حکومت میںتمام علاقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی سکیمات پائے تکمیل تک پہنچائیں ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ جو کہ حلقہ پی بی 1اور پی بی 4پر مشتمل ہے پارٹی کے ممبران نے قومی وصوبائی اسمبلی نے کروڑوں روپے کے کام پائے تکمیل تک پہنچائیں جس کے گواہ ہمارے عوام ہے ۔ اور وارڈ نمبر 5کے علاقوں میں بھی بھرپور توجہ دی جائیگی ۔ انہوں نے وارڈ نمبر 5کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 3نومبر کو پارٹی کے انتخابی نشان’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرکے پارٹی کے نامزد امیدوار سیف اللہ خان یوسفزئی کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.