الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے لطیف آباداورپریٹ آبادمیں واٹر فلٹرپلانٹس کاسنگ بنیادرکھ دیاگیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے لطیف آباداورپریٹ آبادمیں واٹر فلٹرپلانٹس کاسنگ بنیادرکھ دیاگیاہے٬ آئندہ ماہ RO پلانٹ کام شروع کردے گا جس سے شہریوں کاپینے کاصاف پانی میسرآئے گا۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن کے شعبہ ء فراہمی آب کی جانب سے حیدرآبادمیں شہریوں کوRO پلانٹ کے ذریعے صاف پانی کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روزیوسی 7میرنبی بخش ٹائون پریٹ آباداور یوسی 68یونٹ نمبر 11لطیف آبادمیں RO پلانٹ کی تنصیب کاآغازکردیاگیاہے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباداور الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی سرپرست حافظ طاہرمجید٬الخدمت فائونڈیشن کے صدر سید ناصرکاظمی نے فلٹرپلانٹ کے کام کاآغازکیا۔

اس موقع پررائومسعودعلی خان ٬پروجیکٹ ڈائریکٹر نعیم عباسی ٬ امیرحسِین الدین اور توقیرعالم موجودتھے۔