ڈیرہ مراد جمالی میں نا جائز تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

دوکانات کے سامنے اورفٹ پارتھ پر بنائے گئے تھڑے ‘چھپرے اور دیگر تجاوزات مسمار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ڈیرہ مراد جمالی میں نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا آپریشن کے دوران دوکانات کے سامنے اورفٹ پارتھ پر بنائے گئے تھڑے چھپرے اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر کے ہٹا دیا گیا آپریشن کے سبب شہر کی رونقیں اور خوبصورتی بحال ہو نے لگی اور ٹریفک کی آمدرفت میں خلل ختم ہو نے لگا شہریوںکی جانب سے آپریشن کے خیر مقدم تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیر احمد ناصر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نبی بخش برڑو کی نگرانی میں تحصیلدار ظفر علی بنگلزئی ٹیکس مہرراصغر علی رند نے پولیس نفری اور میو نسپل عملہ کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی میں دوسرے روز بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ڈی سی چوک سے بس اڈہ تک آپریشن کرتے ہوئے کاروباری دوکانات کے سامنے فٹ پارتھ پر قائم تھڑے٬کیبنز٬سامان اسٹال٬اور چھپروں کو بلڈوز کر کے مسمار کر دیا گیا جبکہ آپریشن کے خوف سے کئی کاروباری حضرات نے خود بھی اپنے تجاوزات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں غیر قانونی تجاوزات کے ختم ہو نے سے شہر کی خوبصورتی بحال ہو نے کے ساتھ قومی شاہراہ مزید کشادہ ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدرفت میں پڑنے والا خلل بحال ہو نا شروع ہو گیا سیا سی و سماجی عوامی حلقوں نے نا جائز تجاوزات کے خلاف ہو نے والی کاروائیوں کو سراہتے ہو ئے کیا ہیکہ اس عمل سے عوام کا مطالبہ پورا ہوا ہے اور شہر میں عوام کو پیدل چلنے میں جو دشواری پیش آ رہا تھا اس میں بھی بہتری آ گئی ہے۔