قلات٬ آوران میں سرچ آپریشن ٬ 3 شرپسند ہلاک٬سیکورٹی اہلکار زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:34

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ہوگئے ٬ شر پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے ٬آواران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کاایک افسر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے سومالو میں ایف سی اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ٬ آپریشن کے دوران فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں تین شر پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے شرپسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے جھاو میں نامعلوم مسلح افراد کی سکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے تاہم فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :