حکومت اپنی پالیسیوں اورنادان دوستوں کی وجہ سے بند گلی میں کھڑی ہوگئی ہے

مسلم لیگ کے سینئر رہنماء وسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کی بات چیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ کے سنئیر رہنماء وسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پالیسیوں اورنادان دوستوں کی وجہ سے بند گلی میں کھڑی ہوگئی ہے٬حکومت کے نادان دوستوں نے وزیر اعظم کو ملک کے سب سے اہم ادارے کے سامنے لاکھڑا کیا ہے٬حکومتی ارکان نے سیرل المیڈا کی خبر کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے٬ان کی اس حرکت کی ذمہ دار پوری حکومت پر ہے٬حکومت کی غیر ذمہ داری سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسانی ہوئی ہے٬وہ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے سنئیر کارکنان سے گفتگو کررہے تھے٬انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی حکومت نے دھرنے سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں پر کریک ڈاؤن کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ مطلق النان حکمران ہے٬وہ جمہوریت کے نہیں بادشاہت کے قائل ہے٬ملک بھر کے سنئیر مسلم لیگی ملک کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں جلد ہی پرانے اور سنئیر مسلم لیگیوں کا اجلاس منعقد کر کے اس صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا٬نواز حکومت کی پالیسیوں نے اداروں میں ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کردی ہے٬جس کا فائدہ سیاسی عناصر کو ہرگز نہیں ہوگا٬ملک کی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے ملک کی سلامتی حکومت سے زیادہ اہم ہے موجودہ صورت حال پر ملک کے سنئیر سیاست دان تشویش کا شکا ر ہے٬انہوں نے کہا کہ اس صورت حال پر میں نے ملک بھر کے سیاست دانوں سیرابطے شروع کردئیے ہیں۔