ناظم آباد میں فائرنگ اور5 افراد کا قتل بدترین دہشتگردی و شہر میں قیام امن کی کوششوں کو چیلنج کرنے کی ھونڈی حرکت ہے

جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب صدر قاری محمد عثمان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب صدر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ ناظم آباد میں فائرنگ اور5 افراد کا قتل بدترین دہشتگردی و شہر میں قیام امن کی کوششوں کو چیلنج کرنے کی ھونڈی حرکت ہے٬سندھ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ھنگامی اقدامات کرے ٬کراچی سے جاری بیان میں قاری محمد عثمان نے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے٬انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز آپریشن سے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا٬فائرنگ کی یہ واردات شہر کے حالات خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :