صدر مملکت ممنون حسین کی کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ داران کو قانون کے شکنجے میں لاکرکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہاپسندوں کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہیدوں کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔