مانگل پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 190 گرام ہیروین اور7 بوتل شراب برآمد کرلی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:21

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مانگل پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 190 گرام ہیروین اور7 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس نے ایک پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن کے خلاف ناقص سیکورٹی پر مقدمہ درج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ مانگل کے انچارج ایس ایچ او خالد رحمن نے قلندر آباد و گردونواں میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کیا٬ سمیسر میں نواز ولد امیر دین سے 190 گرام ہیروئن اور کرامت مسیح ولد مختیار مسیح سے 7 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے سایہ زار سی این جی قلندر آباد اور ٹنن شیل پمپ کو ناقص سیکورٹی رکھنے پر ایف آئی آر درج کی۔ قلندرآباد و گردونواح میں150 مکانات کو چیک کیا گیا۔ تھانہ مانگل کی اس کارروائی کو اہلیان علاقہ نے بے حد سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :