پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ٬مخیر حضرات اور این جی اوز کے تعاون سے بننے والے شعبہ میٹرنل اینڈ نیونیٹر کیئر یونٹ کا جائزہ لیا ٬جدید سٹی سکین مشین ٬نئے قیمتی بیڈ ٬نیونیٹر ٬نئی ٹائلیں٬دیواروں اور چھت پر تزئین وآرائش کی گئی ٬فنڈز ریزنگ کیلئے راجہ طاہر کیانی نے 3لاکھ نقد٬شاہد صراف نے 2 لاکھ کا اعلان ٬قاضی شوکت محمود نے ایک لاکھ ٬مرزا امین آف گلاسکو نی50ہزاراورصوفی بشیر نے بھی 11ہزارنقد موقع پر عطیہ کیا اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل کی نگرانی میں ہونے والے فلاحی کام پر مسلم لیگی رہنما راجہ طاہر کیانی کا خراج تحسین ٬تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے نئے شعبہ میٹرنل اینڈ نیونیٹر کیئر یونٹ کا دورہ کیا این جی اوز کی طرف سے دی گئی جدید مشینری کو نصب کرنے کے ساتھ مخیر حضرات کی طرف سے دیئے جانے والے عطیہ سے وارڈ کی اپ گریڈیشن کی گئی اس موقع پر راجہ سہیل عباس کیانی ٬ملک حمید ایڈووکیٹ ٬خواجہ مظہر ٬خان آصف ٬سید ندیم عباس جبکہ ایم ایس ڈاکٹر پرویز راجہ ٬ڈاکٹر ضمیر بٹ ٬ڈاکٹر عامر ٬ڈاکٹر صداقت آفتاب بھی موجود تھیں راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل ٬ایم ایس ڈاکٹر پرویز ٬ڈاکٹر عامر اور ان کی ٹیم نے جس طرح ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل نے کہا کہ یہاں کے باسیوں نے میری اس نیک مقصد میں بھرپور انداز سے معاونت کی ہے جوکہ لائق تحسین ہے راجہ طاہر کیانی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز شاہد گوندل جیسے افسران کی تعیناتی گوجرخان کی خوش نصیبی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی حالت بدل دی اب یہاں مریضوں کو صحتمندانہ ماحول میسر ہوگا ۔