خواتین کی 15مخصوص نشستوں پر 19امیدواروں کو نشانات الاٹ ‘ ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ضلع کونسل اٹک میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر ضلع کونسل اٹک کیلئے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کیپٹن اکرام الحق نے خواتین کی 15مخصوص نشستوں پر 19امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے ہیں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والی سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی صاحبزادی حلقہ این اے 59 سے سابق رکن قومی اسمبلی اور اس حلقہ سے موجودہ رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کی ہمشیرہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی بھانجی بیگم ایمان وسیم ٬سابق ممبر ضلع کونسل خاتون بی بی زوجہ عبدالجبار دانش ساکن کالی ڈلی جنڈ ٬ ریشم جان دختر ملک اعتبار خان ساکن بروالہ جنڈ ٬صبیحہ نازلی زوجہ محمد اظہر ساکن پنڈ مہری حسن ابدال ٬ فوزیہ دختر گوہر رحمن ساکن خان خیل شینکہ حضرو ٬ منور سلطان زوجہ خدا بخش ساکن ماجیا فتح جنگ ٬نزہت سلطان زوجہ آصف خان ساکن میلاد نگر باہتر فتح جنگ ٬ نور جہاں زوجہ محمد اکرم ساکن میانوالہ پنڈی گھیب کو سائیکل ٬ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی آمنہ بی بی زوجہ ناصر محمود ساکن غورغشتی حضرو ٬ ٬ توصیفہ گلناز زوجہ ظفر علی ساکن کسراں پنڈی گھیب ٬شاہین بی بی زوجہ چنگیز خان ساکن بہادر خان حضرو ٬صفیہ بیگم زوجہ ملک سلطان خان ساکن کمڑیال پنڈی گھیب٬عاصمہ بی بی زوجہ ملک محمد جمیل ساکن کولتھی حضرو ٬ فرحت شاہین دختر ملک نثار احمد بھوئی گاڑ حسن ابدال ٬ فریدہ بی بی زوجہ قاری محمد قدیر ساکن ڈھوک ڈیرہ پنڈی گھیب ٬ نذیر بی بی زوجہ محمد امیر خان ساکن محلہ امرال مٹھیال جنڈ ٬ نور جہاں زوجہ عبدالرشید ساکن ملہو والی پنڈی گھیب کو شیر کا نشان جب کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی٬ بی بی فرزانہ زوجہ اقبال احمد خان ساکن نوشہرہ پنڈی گھیب ٬رفعت شاہین دختر حاجی محمد ساکن انجراء افغان جنڈ کو بلا کا نشان الاٹ کیا گیا جب کہ کسان کی تین نشستوں پرمسلم لیگ (ق)سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان ولد ملک اللہ بخش خان ساکن سروالہ ٬ شین باغ اٹک ٬ عنصرمحمودسدریال ولد محمد خاقان ساکن سدریال فتح جنگ٬ نصرت محمود ماجیاولد غلام شبیر ماجیا ساکن ماجیا فتح جنگ کو سائیکل کا نشان ٬ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ کے دست راست ملک انصار احمد ولد ملک امیر افضل خان ساکن چیچی حضرو٬ آصف علی خان ولد رستم خان تھٹی کلراں پنڈی گھیب کو شیر کا نشان جب کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق نائب تحصیل ناظم شیخ محمود الہٰی ولد شیخ عناعت الہٰی ساکن سیدن حضرو کو مسلم لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انرجی سیور کا نشان ٬ ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست کے لیی3امیدوار میدان میں ہیں جن میں مسلم لیگ (ق) کے شیخ محمد اسلم ایڈووکیٹ ولد شیخ محمد امین ساکن میانوالہ پنڈی گھیب کو سائیکل کا نشان ٬ مسلم لیگ (ن) کے ملک سجاد احمد خان چپڑی راول جنڈ کو شیر کا نشان جب کہ تحریک انصاف کے ملک محمد اکرم اعوان ولد شیر افضل ساکن ڈھوک عنایت پنڈی گھیب کو بلا کے نشانات الاٹ کیے گئے 24مخصوص نشستوں میں سے 5امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جن میں سے چار کا تعلق مسلم لیگ (ق) میجر طاہر گروپ سے ہے جن میں یوتھ کے لیے ایک نشست پر بلاول سلیم ولد سلیم خان ساکن شین باغ خورد اٹک جب کہ اقلیت کے لیے مخصوص چار نشستوں پر بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں تین میجر گروپ اور ایک کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے جن چنگیز دلاور ولد جان عنایت ساکن کھوڑ پنڈی گھیب ٬ زعفران چاند ولد قصر رام ساکن باہتر فتح جنگ ٬ کنول نائن ولد قصر رام ساکن باہتر فتح جنگ ٬ روبن جان ولد جان پردیسی ساکن کھوڑ شامل ہیں۔