ہدووالی کے مکین قیام پاکستان سے لے کر ابتک محرومیوں کا شکار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ہدووالی کے مکین قیام پاکستان سے لے کر ابتک محرومیوں کا شکار ہیں٬ علاقہ کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی ایم پی اے اور ایم این اے فوری نوٹس لیکر مکینوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈضلع اٹک کے نواحی گائوں ہدووالی کے مکین جوکہ پڑھے لکھے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو کراور اپنے ملک اور عوام کی خدمات سرانجام دے رہے ہیںان کے آبائی گائوں ہدووالی جس کی آبادی تقریبا 150گھرانوں پر مشتمل ہے یہ آبادی 1947ء سے لے کر ابتک بجلی اور سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہونے کے علاوہ نکہ افغان چوک سے ہدووالی اورانجراء تا ہددوالی سٹرکوں کی حالت انتہائی خراب ہے جہاں سے پیدل چلنا بھی محال ہے علاقہ مکینوں نے ایم این اے ملک اعتبار خان اور ایم پی اے ظفر اقبال گلیال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے علاقہ کی عوام کو بجلی اور سوئی گیس فراہم کرنے کے علاوہ سٹرکوں کی تعمیر ترجیح بنیادوں پر کرائیںتا کہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیںاور عوام جدید سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :