ہری پور میں بیروزگار نوجوانوں کی اکثریت ڈگریاں اٹھائے ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:18

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ہری پور میں بیروزگار نوجوانوں کی اکثریت ڈگریاں اٹھائے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے٬ نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مناسب اقدامات کئے جائیں٬ شہریوں نے اس حوالہ سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھینڈہ میں نوجوانوں کی اکثریت بیروزگار ہے اور ان میں روز بروز اضافہ انتہائی پریشان کن ہے٬ ہم منتخب نمائندگان اور صوبائی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ بیروزگاری اور غربت کے خاتمہ کیلئے اقدامات نہ ہونے پر نوجوانوں کی اکثریت منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر منشیات کا استعمال کر کے برائیوں کا شکار ہو رہی ہے٬ ہری پور میں نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھی مزید اقدامات انتہائی ضروری ہیں جس سے منفی سرگرمیوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔