لاہور ٬پولیس کا سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن ٬27 مشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی دارلحکومت میں پولیس نے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 27 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے برکی ٬ مناواں ٬ باٹا پور اور دیگر سرحدی علاقوں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 3افراد کو اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور 24مشکوک افراد کو نامکمل شناختی دستاویزات رکھنے پر حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلام مقام پر منتقل کر دیا پولیس کے مطابق یہ آریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :