ڈی سی او کا رجسٹریشن برانچ تحصیل آفس بھکر کا دورہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:10

بھکر۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے انقلابی اقدام سے سٹیمپ پیپرز بینک آف پنجاب سے فوری حاصل ہوں گے‘ رجسٹریشن برانچ میں عوام کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ گھر بیٹھے چالان آن لائن ہونے سے عوامی مشکلات ختم ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او بھکر احمد مستجاب کرامت نے اپنے دورہ رجسٹریشن برانچ تحصیل آفس بھکر کے دوران کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی حافظ احمد طارق٬اسسٹنٹ کمشنر علی اختر سیف اللہ٬رجسٹریشن برانچ کے سینئر اہلکاران ملک محمد عمران بھڈوال٬عبدالرزاق٬محمد اقبال خان ٬رانا محمد افتخار بھی موجود تھے۔رجسٹریشن برانچ کے سینئرز اہلکاران نے افسران بالا کو بتایا کہ پہلے اکاؤنٹ آفس خزانہ سے سٹیمپ پیپرز جاری ہوتے تھے جس کی وجہ سے عوام کو کئی کئی دن انتظار کی سولی پر لٹکنے کے ساتھ پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ای سٹیمپنگ کی بدولت فوری سہولت حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی بی کے تحت حکومت کے نئے نظام کو ضلع بھکر کے عوام نے سراہتے ہوئے سید ظفر حسین شاہ٬چوہدری محمد بوٹا گھمن٬ ملک عمران سیال٬چوہدری لیاقت علی وغیرہ نے بتایا کہ اس نئے نظام کی بدولت عوام کو ذہنی اذیت سے نجات مل چکی ہے‘ رجسٹریشن برانچ کے عملہ خصوصاً ملک عمران بھڈوال٬عبدالرزاق٬محمد اقبال خان ٬رانا محمد افتخار کی مثالی کارکردگی کی بدولت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔