Live Updates

عمران خان کل مانکی شریف ضلع نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:10

عمران خان کل مانکی شریف ضلع نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل بروز اتوار سہ پہر ایک بجے مانکی شریف ضلع نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے فون پر بات کی اور کہا کہ وہ آج ہر حال میں مانکی شریف پہنچیں گے اور جلسے میں شرکت کریں گے۔ مانکی شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد عمران خان٬ وزیراعلیٰ اور دیگر قائدین کے ہمراہ ریلی کی قیادت کریں گے۔ ریلی صوابی انٹر چینج پر اختتام پذیر ہو گی جہاں ایک بڑے جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :