پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والے چار کارکنوں کو بین الاقوامی اعزاز’’لوئی پاسچر ایواڈر‘‘ سے نوازا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:07

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان میں پولیو کے انسداد کیلئے کام کرنے والے چار کارکنوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ایواڈر’’لوئی پاسچر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوارڈ دینے کی تقریب فرانس میں پاسچرانسٹی ٹیوٹ آف فرانس میں منعقد ہوئی ۔ پاکستانی پولیو کارکنوں کو ملک میں اس بیماری کے انسداد کیلئے شاندار خدمات پر اس ایواڈر کا اعلان کیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران محمد خرم شہزاد٬ سید لطیف ٬ مس عذرا الطاف اورعزیز میمن کو ایک پروقار تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ فرانس میں پاکستان کے سفیرمعین الحق ٬ عالمی ادارہ صحت اور فرانسیسی حکومت کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستانی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی حکومت نے اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اسے قومی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ پاکستانی سفیرنے کہا کہ پاکستانی کارکنوں کیلئے یو ایوارڈ درحقیقت حکومت پاکستان اورمتعلقہ شراکت داروں کی ان مشترکہ کوششوں کا اعتراف ہے جو ملک میں پولیو کے خاتمہ کیلئے کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہمارا عزم اورہدف ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :