تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے ٬ْ پرویز مشرف

عمران خان کے نوازشریف پر لگائے گئے الزامات درست ہیں ٬ْ نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:58

تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے ٬ْ پرویز مشرف

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ٬ْسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے ٬ْ عمران خان کے نوازشریف پر لگائے گئے الزامات درست ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے کہاکہ فوج مارشل لاء نہیں لگائی گئی تاہم عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ٬ْ موجود ہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جو بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

پرویز مشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ٬ْ جب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا لوگ اسی طرح سڑکوں پر نکلتے رہیں گے تاہم تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے پہلے بھی دھرنے دیے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔