طاقت کے استعمال سے دھرنا ناکام نہیں کامیاب ہوگا ٬ْ قمر زمان کائرہ

حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 28 اکتوبر کو ہی دو نومبر کر دیا تاہم راستے بند کریں اور طاقت کے استعمال سے دھرنا ناکام نہیں کامیاب ہو گا ٬ْ حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت طاقت کے استعمال کی طرف چل نکلی ہے راستے اور سڑکیں بند کرنے سے معاملات طے نہیں ہوتے ٬ْ حکومت کو ذمہ داری کے ساتھ مسائل کا حل نکالنے کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے کوئی حکومت یہ حق نہیں چھین سکتی ٬ْایک صوبے کے وزیر اعلی کو دوسرے میں جانے سے روکنا افسوسناک ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کو نہیں چھوڑا بلکہ خان صاحب نے اپوزیشن کا ساتھ چھوڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :