پرویز رشید کا استعفیٰ گہرے غور و فکر کا متقاضی ہے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا وزیراطلاعات کے استعفیٰ پر ردعمل

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا استعفیٰ گہرے غور و فکر کا متقاضی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں کتنے غیر ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں جس سے ہمارے حساس قومی معاملات بھی دائو پر لگ چکے ہیں ۔ حکومت کو اپنے معاملات کا خود احتسابی کی نظر سے جائزہ لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اتنے سنگین الزام پر پرویز رشید کو وزارت سے ہٹانا کوئی سزا نہیں ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے ۔ سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ بعض اوقات لوگ دشمن کے عزائم کو پورا کرنے کے لیے کہاں کہاں نقب لگاتے ہیں ۔ اسی طرح پانامہ لیکس اور کرپشن میں ملوث لوگ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ان کی اقتدار سے علیحدگی وقت کی ضرورت ہے ۔امید ہے حکومت اس سلسلے میں عوام کو اعتماد میں لے گی اور قانون پر عمل کرے گی ۔