سراج الحق کی کراچی میں مجلس پر فائرنگ کی شدید مذمت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں مجلس پر ہونے والی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں ۔ حکومت سندھ مجرموں کا سراغ لگا کر گرفتار کرے اور انہیں کڑی سزا دی جائے ۔ سراج الحق نے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :