وسطی افریقی جمہوریہ میں تشدد کے واقعات٬ دو درجن سے زائد ہلاکتیں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:46

بامباری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)شورش زدہ افریقی ملک وسطی افریقہ جمہوریہ کے شہر بامباری میں گزشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں کم از کم پچیس انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بامباری کے نواحی علاقوں میں شروع مسلح واقعات میں سابق مسلم ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس شہر اور گردونواح میں پائی جانے والی شدید کشیدگی اور تناؤ کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارے نے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ حملوں اور جوابی حملوں سے اجتناب کریں۔