شیخ رشید نے ڈرامہ کیا٬ سو مرتبہ ڈرامہ کریں ٬دو ٹکے کے پہلوانوں کو اہمیت نہیں دیتے٬کسی کو گرفتار کرنا ہوتا تو گھر سے ہی نہ نکلنے دیتے٬عمران خان جہانگیر ترین کے چارٹرڈ اکا$نٹنٹ ہیں

وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کل ٹوپی ڈرامہ کیا گیا۔کسی کو گرفتار کرنا ہوتا تو گھر سے ہی نہ نکلنے دیتے۔شیخ رشید نے ڈرامہ کیا٬ سو مرتبہ ڈرامہ کریں۔دو ٹکے کے پہلوانوں کو اہمیت نہیں دیتے۔ پانامہ لیکس پر لارجر بینچ بن چکا ہے۔ کسی کو پہلوانی کا شوق ہے تو مکمل ثبوت کے ساتھ یکم نومبر کو سپریم کورٹ آئے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیرعلی نے کہا کہ شیخ رشید چاہتے تھے کہ انہیں پکڑا جائے۔

(جاری ہے)

وہ خود ہی اپنے وڈیو بنا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر الزام لگتا ہے جواب عمران خان دیتے ہیں۔ عمران خان جہانگیر ترین کے چارٹرڈ اکا$نٹنٹ ہیں۔ یہ لوگ پاکستان کی ترقی اورسی پیک کے دشمن ہیں۔پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں نا بنی گالہ والوں کی۔حکومت کی ذمہ داری ہے لاینڈآرڈر کوبرقراررکھے۔امن وامان قائم رکھناحکومت کی ذمہ داری ہے۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ عدلیہ کو کسی صورت دبا$ میں نہیں لیا جاسکتا۔ آپ عدلیہ پر اعتماد نہیں کرتے٬خود کو سب کچھ سمجھتے ہیں٬ ٹوپی ڈراما نہیں چلے گا۔