وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکرگڑھ کا دورہ٬قالین بچھانے پر ڈی سی او ناروال کی سرزنش اورسخت برہمی کااظہار

شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کیلئے آیا ہوں٬اس طرح کے انتظامات کسی طورپر مناسب نہیں‘ شہباز شریف

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے شکرگڑھ کے دورے کے دوران ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔انہوںنے تقریب میں قالین بچھانے ڈی سی او ناروال کی سرزنش کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوںنے قالین کو فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میں شہدائ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کے لئے آیا ہوں اس طرح کے انتظامات کسی طورپر بھی مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وہ واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ صوبہ بھر میں ان کے دوروںکے دوران تقریبات میں سادگی کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھاجائے٬قالین ہر گز نہ بچھائے جائیں اورغیر ضروری اخراجات سے ہر قیمت پراجتناب کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ آئندہ ان ہدایات کونظر انداز کیا گیا تومتعلقہ افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاںوزیراعلیٰ نے شہدائ کے درجات کی بلندی٬زخمیوں کی جلد صحت یابی اورملک کی ترقی ٬خوشحالی اورسلامت کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :