نوشہرہ کینٹ٬تیزرفتار موٹرکار نے بزرگ شہری کو کچل دیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:33

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)نوشہرہ جہانگرہ جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج اکوڑہ خٹک کے قریب تیزرفتار موٹرکار نے بزرگ شہری کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق موٹرکار بے قابوہوگئی تو سٹرک کے کنارے چلنے والے بزرگ شہری پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیاڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بزرگ شہری آنکھوں کے آپریشن کے بعد چیک آپ کروانے ساولڈھیر مردان سے آنکھوں کے ہسپتال آئے تھے اورچیک آپ کے واپس گھر جارہے تھے۔پولیس نے موٹرکار کے ڈرائیور کو موٹرکار سمیت گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ جہانگرہ جی ٹی روڈ پر گورئمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج آکوڑہ خٹک کے قریب تیزرفتار موٹرکار نمبرLED-765 XLIنہایت تیزرفتارکی وجہ سے بے قابو گئی تو سٹرک کنارے پیدل چلنے والے 65سالہ بزرگ شہری مسمی حاجی شاکر اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ ساولڈھیر پر چڑگئی۔

جس کے نتیجہ میں بزرگ شہری حاجی شااکر اللہ شدید زخمی ہوگئے فوری طور پر ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیا مگر وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بزرگ شہری آنکھوں کے اپریشن کے بعد چیک آپ کروانے ساولڈھیر مردان سے آنکھوں کے ہسپتال آئے تھے اورچیک آپ کے واپس گھر جارہے تھے۔پولیس نے موٹرکار کے ڈرائیور کو موٹرکار سمیت گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔