احتجاج سرخی پاوڈر والوں کے بس کا کام نہیں ہے٬ناصر موسیٰ زئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) احتجاج سرخی پاوڈر والوں کے بس کا کام نہیں ہے٬ جو لوگ عمران خان اور پی ٹی آئی والوں کے دھرنوں اور جلسوں میں شریک ہوتے ہیں وہ عمران خان یا احتساب کے لئے شریک نہیں ہو تے بلکہ ان کا مقصد ناچ گانا اور لڑکیوں کو چیڑنا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے ایک بیاں میں کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر عوام کی عدم دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں نے انکی مجروں والی سیاست مسترد کر دی ہے اور دو نومبر ان ناچ گانے اور سرخی پاوڈر والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ پنجاب اور سندھ کے لوگوں نے انکی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اس لئے وہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہے تاہم صوبے کے عوام انکے ہمراہ نکلنے کے بجائے پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کا احتساب چاہتے ہے۔ انہوں نے کہا میرے قائد اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کوہاٹ کا کامیاب جلسہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پختونوں نے تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :