تخت اسلام آباد اور تخت لاہور کی جنگ قومی امور سے توجہ ہٹانے کی ملی بھگت ہے٬زاہد خان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے موجودہ کشیدہ صورتحال کو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی آنکھ مچولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تخت اسلام آباد اور تخت لاہور کی جنگ قومی امور سے توجہ ہٹانے کی ملی بھگت ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کالعدم تنظیموں کا جلسہ حکومتی دوہری پالیسی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بلوچستان میں دہشت گرد بار بار سرکاری اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں٬ ملک دشمن دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی بجائے پنجاب کی نمائندگی کرنے والے وفاقی اور صوبائی سیاست دان ذاتی مفادات اور اقتدار کی جعلی جنگ میں عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ زاہد خان نے مزید کہا کہ آئین میں اظہار رائے آزادی اور بنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے٬ پر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن نواز شریف کے فرینڈلی اپوزیشن رہنما عمران خان شہر بند کر کے بغاوت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ زاہد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بچاؤ اپوزیشن اور حکومت دونوں کے بچگانہ طرز عمل سے ملک٬ قوم اور جمہوریت کا نقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :