سفاک دہشت گرد کھلے عام اہل تشیع افراد کو اپنی سفاکی کا نشانہ بنارہے ہیں٬ کنوینر متحدہ قومی موومنٹ

ناظم آباد نمبر میں مجلس عزا پر فائرنگ اور بے گناہ شہریوں کو شہید وزخمی کرنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے ٬ندیم نصرت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے علاقے ناظم آبادمیں مجلس عزا پر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہیدوزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ حکومتی سطح پر مذہبی انتہاء پسندوں اور فرقہ واریت کی بنیاد پر دہشت گردی کرنے والے عناصرکے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے سبب ایک مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان ومال غیرمحفوظ ہوکر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سفاک دہشت گرد کھلے عام اہل تشیع افراد کو اپنی سفاکی کا نشانہ بنارہے ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ ندیم نصرت نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ناظم آباد نمبر چار میں مجلس عزا پر فائرنگ اور بے گناہ شہریوں کو شہید وزخمی کرنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے ٬ اس کے ذمہ دارعناصر کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور تما م شہریوں کو بلاامتیاز وتفریق جان ومال کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے مجلس عزا پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :