شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:27

شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگنے سے 8 افراد ..

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائن کا طیارہ میامی جانے کیلئے تیار تھا کہ ٹیک آف سے پہلے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو واپس لینڈ کیا جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور دیگر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل رہی تاہم حکام نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :