پنجاب بار کونسل کا اجلاس

لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات میں شرکت کے حوالہ سے غور

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پنجاب بار کونسل میں چوہدری محمد حسین وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںممتاز مصطفیٰ چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے علاوہ جمیل اصغر بھٹی٬ منیر حسین بھٹی٬ عبدالصمد خان بسریا٬ دائود احمد وینس٬ اورنگزیب مرل٬ذیشان مرزا٬ خواجہ قیصر بٹ٬ شیخ عبدالغفار٬ محمد خالد خان بزدار٬ ملک سرود احمد اور ہارون ارشاد جنجوعہ ممبران پنجاب بار کونسل نے شرکت کی۔

اجلاس میںلاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات میں شرکت کے حوالہ سے غورو خوض کیا گیا اور کثرتِ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ منتقمانہ غیر قانونی سپر وائزری کمیٹی ختم کی جائے۔وکلاء کی عزت اور وقار کا احترام کیا جائے اور انکی کردار کشی بند کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ سو سالہ جعلی تقریبات کی ہم مذمت کرتے ہیں جو محض خود نمائی کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔

عدلیہ میں کرپشن مافیا کافی الفور خاتمہ کیا جائے اور MIT میں pending شکایات کا فوری فیصلہ کیا جائے اور سپریم جودیشل کونسل میں ریفرنسز کے جلد فیصلے کئے جائیں۔پنجاب بار کونسل وکلاء کی عزت و احترام کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ 97 سال بعد ہائیکورٹ کی 150 سالہ تقریبات کا انعقاد عوام سے کھلا مذاق ہے۔150 سالہ جعلی تقریبات عوام پر غلط طور پر بوجھ ہیں۔نامنظورنامنظورنامنظورچیف جسٹس کی جج ہائیکورٹ بنانے کی سفارشات مسترد کی جائیں۔ (بخت گیر)

متعلقہ عنوان :