وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی رہائش گاہ آمد٬ والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ہفتہ کے روز نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی٬ اس موقع پر بلوچی حال احوال بھی کیا گیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو٬ طاہر محمود٬ چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ٬ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میر عرفان کرد ٬ وزیراعلیٰ کے اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر علا$ الدین کاکڑ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :