وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دکی کو ضلع کادرجہ دینے کا اعلان خوش آئند ہے ٬سرداراسراراللہ ترین

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی ممتاز قبائلی وسماجی شخصیت سرداراسراراللہ ترین نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے لورالائی کی تحصیل دکی کو ضلع کادرجہ دینے کے اعلان کو خوش آئند قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ضلع کو سردار حاجی صورت خان ترین سے منسوب کیاجائے ٬بائی پاس کیلئے اعلان کئے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور گرلز کالج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔سابق ایم این اے سرداراسرار اللہ ترین کا کہناتھاکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تحصیل دکی کو ضلع کادرجہ دینے کا اعلان کیا جس سے ہم خوش آئند سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق دکی میں ترین ٬لونی ٬زرکون سمیت دیگر قبائل سینکڑوں سال سے آباد ہیں لیکن بعض افغان پائوندے جنہوں نے بنیادی طور پر گھر کیلئے 20ایکڑ اراضی حاصل کی تھی کی جانب سے اب مزید افغان پائوندوں کو لانے اورآباد کرنے کاسلسلہ جاری ہے ٬پہلے پہل جب انہوں نے گھر کیلئے 20ایکڑ اراضی حاصل کی تو ہمارے خاندان نے مذکورہ پائوندوں کیخلاف کمشنر کوئٹہ کو خط لکھا جو اس وقت بھی بطور ریکارڈ موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان دکی کو ضلع کادرجہ دینے کے اعلان کو عملی جامہ پہنا سکے میں ان کے سیٹلر کاسوچ ختم کرنے کی بات سے اتفاق نہیں کرتا اور نہ ہی اس بات سے اتفاق کرتاہوں جس میں اس نے غیر مقامی پائوندوں کیلئے دکی کے وارث کا لفظ استعمال کیاہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت افغان پائوندوں کی آباد کاری کا نوٹس لیں ہم کسی افغان پائوندے کی دکی میں آباد کاری کے حق میں نہیں ٬ہمارے آبائواجداد نے ملک وقوم کیلئے ہر قربانی دی ہے جس طرح جعفرآباد کو جمالی خاندان کے نام اوردیگر ضلعوں کو مختلف افراد کے نام سے منسوب کیاگیاہے اسی طرح ہمارامطالبہ ہے تحریک آزادی کے ہیرو ٬قائد اعظم کے ساتھی سردار حاجی صورت خان ترین کے نام سے ضلع دکی کو منسوب کیاجائے ٬انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے تقریب میں بائی پاس کیلئے بھی کروڑوں روپے کااعلان کیاہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مذکورہ بائی پاس پرپہلے بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز ضائع کئے گئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اب کے بار اعلان کردہ رقم کرپشن کی نظر ہونے کی بجائے دکی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٬گرلز کالج اور دیگر مںصوبوں کیلئے بروئے کار لایاجاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی تقریب میں شرکت میں نے اسلئے نہیں کی کہ وہ ہمارے سیاسی مخالفین کی جانب سے منعقد کیاگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :