جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلرکی زیر صدارت یونیورسٹیکی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال کے زیر صدارت یونیورسٹی کے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میںجامعہ بلوچستان کے رجسٹرار٬ کمانڈنٹ سی پی سی٬ جامعہ کے چیف سیکورٹی افیسر اور دیگر اعلیٰ دفاعی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

مختلف امور زیر غور لائے گئے٬ مختلف فیصلے کئے گئے اور بتایا گیا کہ یونیورسٹی سیکورٹی کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ اور تمام سسٹم کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ 100سے زائد سی سی کیمرے مختلف جگہوں پر نسب کئے گئے ہیں۔ تمام راستوں پر واک تھروگیٹ اور واکی ٹاکی سیٹ کے زریعے رابطوں کو منسلک کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور بغیر اسٹیکر کے گاڑیوں اور مختلف اشخاص کا کا داخلہ ممنون کرار دیا گیا ہے اور مختلف جگہوں پر چوکیاں لگائی گئی ہیں اور تمام سسٹم یونیورسٹی کے مین سیکورٹی کنٹرول روم سے منسلک ہے۔

اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی سیکیورٹی کے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ کے سیکیورٹی سسٹم کو تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے اور تمام اداروں کا ایک دوسرے سے تعاون اور اشتراک عمل کو بہتر اور مظبوط بنایا گیا ہے۔ اور آج کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور یونیورسٹی کے سیکورٹی سسٹم کو مزید سخت سے سخت بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :