حکومت کا روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی پلانٹڈ خبر کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) حکومت نے روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی پلانٹڈ خبر کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان کے اجلاسوں سے متعلق 6 اکتوبر کو روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی خبر قومی سلامتی کے منافی تھی٬ اب تک دستیاب شواہد وزیر اطلاعات کی جانب سے کوتاہی کی نشاندہی کرتے ہیں جنہیں عہدہ سے علیحدہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آزادانہ اور تفصیلی تحقیقات کرائی جا سکیں۔

اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کی طرف سے آئی ایس آئی٬ ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران سمیت ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ قومی مفاد میں سخت کارروائی کیلئے الزام کا واضح تعین٬ مفادات اور محرکات کی نشاندہی کرنے اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔