جیکب آباد٬ پولیس حراست میں لڑکی عدالت میں پیش

لڑکی کی مدعیت میںتین ملزمان کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج مجھے والدین سے کوئی خطرہ نہیںمجھے شاہد برڑو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا٬عدالت میں بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:16

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جیکب آباد میں پولیس حراست میں لڑکی عدالت میں پیش لڑکی کی مدعیت میںتین ملزمان کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج تٖفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںدو روز قبل ورثا کی جانب سے مبینہ طور پر لڑکی کا جان سے مارنے کی کشش کی اطلاع پر پولیس تحویل میں لی گئی لڑکی (س)کو فرسٹ سول جج کامران سندیلو کی عدالت میں پیش کیا گیا رابطے پر سول لائین پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے عدالت میں والدین کے پاس جانے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے والدین سے کوئی خطرہ نہیںمجھے شاہد برڑو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس کے بعد لڑکی کو والد غلام رسول کے حوالے کیا گیا ہے لرکی(س)کی مدعیت پر شاہد برڑواور اسکے دو بھائیوں بھادر علی اور مرتضی کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے کیس میں لڑکی نے مقف اختیار کیا ہے کہ شاہد مجھے دوستی رکھنے کے لئے تنگ کرتا تھاانکار پر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور اسلح کے زور پر جنسی زیادتی کی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے پولیس کی جان ب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :