وزیر اعلیٰ پنجاب کی آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔