پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس اور ترک بحریہ کے درمیان بحری مشقیں

مقصد باہمی اشتراک بڑھانا اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے لیے مل کر کام کرنا تھا مشقوں میں اینٹی ائیر وار فئیر آپریشنز ٬ کمیونیکیشن٬ پاکستان نیوی کے بحری جہازوں ٬ ہیلی کاپٹرز اور ترک بحری جہاز کے مشترکہ ڈرل شامل تھیں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس اور کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کے درمیان بحیرئہ عرب میں بحری مشقیں ہوئیں جن کا مقصد باہمی اشتراک بڑھانا اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے لیے مل کر کام کرنا تھا۔ مشقوں میں اینٹی ائیر وار فئیر آپریشنز ٬ کمیونیکیشن کی مشقیں اور پاکستان نیوی کے بحری جہازوں ٬ ہیلی کاپٹرز اور ترک بحری جہاز کے مشترکہ ڈرل شامل تھیں۔

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی اورکمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے ترک مشن کمانڈر کے ہمراہ ترک بحری جہاز پر مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دونوں بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی دوران مشق مہارت کے اعلی مظاہرے پر اطمینان ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

اس مشق سے دونوں ممالک کی بحری افواج کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع اور اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا پاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر ہے۔ پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین دورے اور مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کا مظہر ہیں۔ اسی سلسلے میں ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کا یہ دورہ دفاعی تعلقات کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں اور بالخصوص دونوں بحری افواج کے درمیان روابط مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔ #

متعلقہ عنوان :