بلدیاتی نظام میں نوجوانوں کے لئے ضلع٬ تحصیل اور ویلج کونسل میں سیٹیں مختص کی گئی ہیں ٬ْعنایت الله

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:06

پشاور۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کے لئے ضلع٬ تحصیل اور ویلج کونسل میں سیٹیں مختص کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بجٹ میں بھی کھیلوں او رنوجوانوں کی دیگر سرگرمیوں کے لئے بھی بجٹ میں ہر کونسل میں کی سطح پر پانچ فیصد حصہ مختص کیا ہے جو کہ صوبائی حکومت کی نوجوانوں کے ساتھ دوستی کا عملی ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی کوٹ دیر بالا میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اورکھیلوں کے فروغ کے لئے پورے صوبے میں سٹیڈیم بنا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کومثبت سرگرمیوں میں شرکت کی مواقع مل سکیں ۔ انہو ںنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل ہی نوجوانوں کی صلاحیتوںکو نکھارنے میں ممد ومعاون ثابت ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :