2016-18 کے دوران پانچ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے٬ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

دوسال کے دوران ایم ا ین اے پچاس پچاس کروڑ روپے اور ایم پی اے پچیس پچیس کروڑ روپے کی سکیمیں مکمل کروائیں گے٬رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:06

․سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پرائم منسٹرزگلوبل سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے تحت سرگودہاڈویژن میں 2016-18 کے دوران پانچ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔ دوسال کے دوران اس پروگرام کے تحت ایم ا ین اے پچاس پچاس کروڑ روپے اور ایم پی اے پچیس پچیس کروڑ روپے کی سکیمیں مکمل کروائیں گے ۔ یہ بات ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ۔

اجلاس کی صدارت ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایم این اے چوہدری حامد حمید اور سردار شفقت حیات بلوچ کے علاوہ ایم پی ایز رانا منور غوث ‘ فیصل فاروق چیمہ ‘ میاں مناظر علی رانجھا‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ عبدالرزاق ڈھلوں ‘ مہر غلام دستگیر لک ‘ سردار بہادر عباس میکن ‘ کامران سیالونی ‘ ڈی سی او دانش افضال اور ایڈیشنل ایس پی افتخار بلال کے علاوہ سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتا یاگیا کہ گلوبل سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت علاقے کے لوگوں کی سفارش پر بجلی ‘ گیس ‘ سوشل سیکٹر جس میں سکولوںاو رہیلتھ مراکز کی اپ گریڈیشن او رمسنگ فسیلٹیز کے علاوہ میونسپل سیکٹر میں واٹر سپلائی او رفلٹریشن پلانٹس ‘ اربن سیوریج ‘ سینیٹیشن اور رورل ڈرینج سکیموں ‘ پبلک پارکس اور قبرستانوں ‘کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور دیگر پروگرام شامل ہوںگے ۔

اس پر وگرام کے تحت کوئی بھی سکیم پانچ لاکھ سے کم اور تین کروڑ سے زائد کی نہیں ہو گی ۔ یہ سکیمیں ایک سال کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچائیں جائیں گی جس کیلئے فنڈز ڈویژنل کمشنرز کی صوابدید پر دیئے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں پارلیمنٹرین کو سکیمیں ایک ہفتے کے اندر اندر دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر وگرام کے تحت ضلع سرگودہا میں2016-17 کے دوران 131 سکیموں کیلئے چار ارب 45 کروڑ 72لا کھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے جس میں سے اب تک 90 کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد فنڈ کے اخراجات ہو چکے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام اربن ورورل واٹر سپلائی ‘ سیوریج ‘ ڈرینج کی 42 سکیموں کیلئے پچا س کروڑ 36 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے چھ کروڑ 54 لاکھ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 36 فیصد کام مکمل ہو چکاہے اسی طرح محکمہ بلڈنگ کی 49سکیموں کیلئے 74 کروڑ 61 لاکھ روپے کے جاری کئے گئے فنڈز میں سے اب تک 24کروڑ28لاکھ ر وپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 33 فیصد کام مکمل ہو چکاہے ۔

اسی طرح اجلاس کو بتایا گیا کہ پراونشل ہائی وے ڈویژن ون سرگودہا کے تحت چالیس سکیموں کیلئے 2016-17 کے مالی سال کیلئے دو ارب 31 کروڑ روپے کے مختص فنڈز میں سے اس دورانان سکیموں کیلئے ایک ارب 44 کروڑ چالیس لاکھ روپے کے فنڈز جا ری کئے گئے جن میں سے اب تک 60کروڑ روپے کے فنڈز کے اخراجات سے ان سکیموں پر 41فیصد سے زائد کام مکمل کیاجاچکاہے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ خادم پنجاب رورل روڈ پر وگرام کے تحت دو مرحلوں میں سات سات سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ تیسرے فیز کی چھ سکیموں کی70 فیصد کام کی تکمیل کے بعد 2016-17 کے دوران اس پر وگرام کے تحت 80 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیںگی جن کیلئے حکومت پنجاب نے 80کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی افتخار بلال نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ کی صورتحال کے کنٹرول کیلئے پارلیمنٹرین اور ضلعی انتظامیہ کے غیر معمولی تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر پارلیمنٹرین نے بھی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عاشورہ محرم کے دوران انتظامات پر انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا ۔ جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :