Live Updates

عمران خان اور انکے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیںگے ٬انجینئر امیر مقام

تحریک انصاف ملک دشمن عناصر ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے٬مشیر وزیر اعظم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:06

شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعظم میاں نوازشریف کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیںگے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے تابع بنائیں گے تحریک انصاف بیرون ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیںپاکستان بھرکے جوانوں نے ان کے احتجاج کی کال کو مسترد کرکے ان سے منہ موڑ لیا 2نومبر کو خیبر پختونخواکے عوام بھی ان کوآئینہ دکھائیں گے تحریک انصاف والوں نے صوبہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے حکومت چلانابچوں کاکھیل نہیں صوبہ کے پی کے میںآئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بنے گی وزیراعظم میاں نوازشریف نے ممبرصوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند کی قیادت میںہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگ (ن) میںشمولیت پرمبارک باد دی ہے اوروزیراعظم نے جلسہ میں اعلانات کی منظوری دے کر جلد از جلد ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہائش گاہ پرحال ہی میںمسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے ایم پی اے او ر ان کے دیرینہ کارکنان کے ایک بڑے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہے وفد میں ایم پی اے کے بھائی ستار خان مہمند ٬ منیرخان مہمند٬نواب علی مہمند٬عمران شہید ٹرسٹ کے چیرمین ثاقب خان٬ضلعی کونسلر میاں عبدالرحمان٬فرخ سیئرایڈوکیٹ٬ شیرزمان ٹکر٬ عابد یوسفزئی٬ سابق ضلعی امیدوار فیاض علی خٹک ٬ حمید صافی ٬ویلج 1کے ناظم حاجی خان محمد٬ ویلج 2کے ناظم عمران الدین٬شیرعلی خان اور دیگر موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد پر یلغار کرکے قانون کوہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ہم پاکستان میںآئین کی حکمرانی قائم کرکے دم لیں گے ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کرکے اس کو مستحکم او ر ایشین ٹائیگر بنائیں گے لیکن کچھ اندرونی اور بیرونی عناصر ملک کو عد م استحکام سے دوچارکرکے ان کو کو ترقی کی پٹڑھی پر نہیں چڑھنے دیتے لیکن پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور 2018کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق کے ساتھ ساتھ تمام صوبوںکو کلین سویپ کرکے بھاری اکثریت سے حکومتیں قائم کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایم پی اے جمشید خان مہمند کی16اکتوبر کے جلسہ میں ہزاروں کی تعدادمیں شمولیت پر ان کو مبارک باد دی ہے اورجمشید خان مہمند کو 2014 کے ضمنی الیکشن میں ریکارڈ27ہزارووٹوںسے مخالفین کو شکست دینے کی تعریف کی ہے انہوں نے پی کے 27کے عوام کوبطور تحفہ جلسہ میں کی گئی ترقیاتی کاموں جن میںسوئی گیس ٬گریڈ سٹیشن اور ترقیاتی کام شامل ہیں کی منظوری دے دی ہے او ر بہت جلد اس پر کام کا آغاز ہوگا انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ مخالفین کے پروپیگنڈہ کا بھرپور جواب دیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :