میا ں صاحب احتسا ب کیلئے ’’کٹہرے ‘‘میں آجا ئے ایسا نہ ہو کہ ’’عوامی قانون ‘‘حر کت میں آجا ئے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میا ں صاحب احتسا ب کیلئے ’’کٹہرے ‘‘میں آجا ئے ایسا نہ ہو کہ ’’عوامی قانون ‘‘حر کت میں آجا ئے‘حکومت کا ن کھول کر سن لے ہم ’’لا ٹھی اور گولی ‘‘کی سرکار نہیں چلنے دیں گے‘عوام ملک کے غداروں اور جعلی جمہوریت کے دعویداروں سے با غی ہو چکے ہیں‘2نومبر کا لاک ڈائون اور احتساب کا نعرہ نواز حکومت کے اعصاب پرسوار ہو چکا ہے ‘حکومت جتنی مر ضی گرفتاریاںاور تشدد کر لئے پانامہ کے چوروںاور ملکی دولت کے لٹیروں کے احتساب کے لیے آنے والے سیلاب کو نہیںروک سکتی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے چیرنگ کراس مال روڈ پر 2نومبراسلام آبا دلاک ڈاون کے حوالے سے عوام میں آگا ہی پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا جبکہ اس مو قعہ پر شفقت محمود ‘میا ں اسلم اقبا ل ‘شنیلاروت اورطا رق ثنا ء با جوہ سمیت تحریک انصا ف کے دیگرراہنما ئوں و کا رکنا ن کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

آگا ہی مہم اور پمفلٹ تقسیم کرنے کی مہم کے دوران کارکنا ن نے بینر ز اور پلے کا رڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے ’’گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے‘‘’لا ٹھی گولی کی سرکا ر نہیں چلے گی نہیں چلے گی‘‘’’میں صاحب اگر آپ چور نہیں تو تلاشی کیوںنہیں دیتے‘‘ درج تھے ۔

ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف کے راہنما اورکارکنان گرفتار یوں اور تشدد سے ڈرنے والے نہیں‘2نومبر کا لاک ڈائون اور احتساب کا نعرہ نواز حکومت کے اعصاب پرسوار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہوش کے نا خن لیتے ہوئے خود کواحتسا ب کیلئے پیش کردینا چا ہے اس سے پہلے کہ عوامی قانون حر کت میں آجا ئے اور حکومت کا ن کھول کر سن لے اب ہم لا ٹھی ‘ گولی اور کرپشن کی سرکار کو مزید نہیں چلنے دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ عوام ملک کے غداروں اور جعلی جمہوریت کے دعویداروں سے با غی ہو چکے ہیںاب حکومت جتنی مر ضی گرفتاریاںاور جبروتشدد کر لئے پانامہ کے چوروںاور ملکی دولت کے لٹیروں کے احتساب کے لیے آنے والے سیلاب کو نہیںروک سکتی۔

متعلقہ عنوان :