نومبر اسلام آباد کو ہر صورت بند کیا جائے گا٬صمصام علی بخاری

حکومت تحریک انصا ف کے کارکنوں پر تشدد ٬ لاٹھی چار ج اور شیلنگ سے باز رہے کارکنوں کی گرفتاریون کی شدید الفاظ میں مذمت٬ حکومت کی پہلی وکٹ گر گئی٬وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ کی کرپشن بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی٬بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ 2 نومبر کو تحریک انصاف کے لاکھوں کارکنا ن اسلام آباد پہنچیںگے اور پانامہ چوروں کو احتساب پر مجبور کردیں گے٬ 2 نومبر کو اسلام آباد کا احتجاج ہر صورت کامیاب ہوگا ٬ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوںگے بلکہ کارکنوں کے جوش وجذبے میں اضافہ ہوگا٬ان خیالات اظہار انہوںنے اپنے جاری بیان میں کہاکہ چیئرمین عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکن ملک بھر سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں٬ انہوں نے کہاکہ پولیس کے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد٬ لاٹھی چارج اور شیلنگ نے ڈکٹیٹر کے دور کی یاد تازہ کردی ہے ٬ ڈکٹیٹر کی چھتری میں پلنے والوں کایوم حساب قریب ہے ٬وزیراعظم اور ان کے خاندان کی پانامہ لیکس پر احتساب ضرورہوگا ٬ ملکی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ٬سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ حکومت کے سورج کے غروب ہونے کا وقت قریب آچکاہے ٬حکومت کی پہلی وکٹ گرچکی ہے اور دوسری جلدگرنے والی ہیں٬ (ن) لیگ کے پرندوں کی پروازیں شروع ہوچکی ہیں ٬ تحریک انصاف اب ان بھاگنے نہیں دے گی اوران عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :