لاہو٬ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس کے مسافروں نے بھی گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلنے والی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس کے مسافروں نے بھی گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔

(جاری ہے)

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب پی ٹی آئی لاہور کے رہنما اور کارکنوں نے کی بڑی تعداد چیئرنگ کراس پر 2نومبر کے اسلام آباد احتجاجی دھرنے کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ وہاں سے گزرنے والے لوگوں میں تقسیم کررہے تھے کہ ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس کا وہاں سے گزر ہوا تو بس کی بالائی منزل پر بیٹھے خواتین مسافروں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ تاہم بس کا ڈرائیور صورتحال کا اندازہ لگا کر بس کو تیزی سے آگے لے گیا۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :