آر پی او سرگودھا نے پولیس افسران و ملازمین کے تبادلے کردیئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) آر پی او سرگودھا نے پولیس افسران و ملازمین کے تبادلے کردیئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تبدیل ہونیوالوں میں 9 ایس آئیز کو پروموٹ جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کو واپس ضلع سرگودھا الاٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے جن پولیس افسران و ملازمین کے تبادلے کئے ہیں ان میں سب انسپکٹرز محمد سعید خوشاب سے سرگودھا‘ خضر حیات پرموٹ ضلع سرگودھا‘ محمد یوسف پرموٹ ضلع سرگودھا‘ محمد عمران پرموٹ ضلع سرگودھا‘ محمد مشتاق پرموٹ ضلع سرگودھا‘ کاظم حسین پرموٹ ہونے پر ضلع بھکر‘ مشتاق احمد پرموٹ ہونے پر ضلع بھکر‘ محمد اشرف پرموٹ ہونے پر ضلع بھکر میں تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین کو فیصل آباد رینج سے ضلع سرگودھا میں دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :