ڈیرہ اللہ یار٬ شہریوں کا ڈی ایس پی کی جانب سے زیادتی کرنے کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ ٬ ہٹانے کا مطالبہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:00

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)ڈیرہ اللہ یار میں شہریوں نے ڈی ایس پی کی جانب سے زیادتی کرنے کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ٬ مظاہرین نے ڈی ایس پی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ علی بخش عمرانی کی قیادت میں ہوا جس میں اللہ رکھیہ ٬ علی حسن ٬ دیدار٬ محمد حنیف ٬ فنکار جاوید جکھرانی٬ سہراب٬ گل محمد٬ برکت علی اور نذیراحمد اور عبدالرحیم سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی نے گزشتہ روز ڈیرہ اللہ یار کے شہری عبدالرحیم کی منگنی کی تقریب ہورہی تھی جس میں کئی مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا اسی اثناء میں ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی نے چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کردی اور ہم سے 6لاکھ روپے نقد ی٬ 24قیمتی موبائل سیٹ سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے کر ہمیں گرفتار کرکے ہم پرناجائز بے بنیاد جھوٹا مقدمہ درج کیا٬ مظاہرین نے آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ڈی ۔

(جاری ہے)

ایس ۔ پی کو معطل کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہماری نقدی رقم ٬ موبائل سیٹ اور قیمتی سامان واپس کیا جائے ۔ اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔