Live Updates

عمران نیازی نے شہباز شریف پر الزام لگا کرپوری قوم کی دل آزای کی ٬محمد خالد وسیم

جھو ٹ بولنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے٬ عمران کے حواری سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کی بجائے صرف واویلہ مچانے والا ٹولہ تشکیل دے سکے ہیں ٬ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنمامحمدخالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے شہباز شیریف پر خودساختہ الزام لگا کرپوری قوم کی دل آزای کی ہے جھو ٹ بولنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے عمران خان کے حواری سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کی بجائے صرف واویلہ مچانے والا ایک ٹولہ تشکیل دے سکے ہیں جن کے اندر کسی کا احترام ہے اورنہ ہی کوئی پالیسی مرتب کر سکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔محمدخالد وسیم نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ اپنے آئینی حقوق کی بات کرنے والے کس طرح عوام کے بنیادی حقوق سے منحرف ہو کر اسلام آباد کو بند کر نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دونومبر کو منہ کی کھانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار ان کو ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کاسفر اسی طرح جاری رہے گا اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات