صابرحسین اعوان جماعت اسلامی پشاور کے دوبارہ 2سال کیلئے امیر منتخب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) صابرحسین اعوان جماعت اسلامی پشاور کے دوبارہ دوسال کے لیے امیر منتخب ہوگئے۔جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترجمان سید جماعت علی شاہ کے مطابق صابرحسین اعوان ضلع پشاور کا امیر منتخب ہونے کایہ اعزاز اٴْن کو ساتویں مرتبہ حاصل ہوا۔صابرحسین اعوان پچھلے دو سال بھی جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر رہے اور اس پہلے 2002ئ سے 2006ء٬ 2007ئ سے 2010ئ تک جماعت اسلامی ضلع پشاور کے پانچ مرتبہ امیر رہے جبکہ 2014ئ سے 2016ئ اور جبکہ اب 2016ئ سے 2018ئ تک پھر دو سال کے لیے امیر منتخب ہوئے۔

صابرحسین اعوان دور طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے رہنما رہے وہ حزب المجاہدین کے صوبائی رہنما رہ چکے ہے اور 2002 ئ کے الیکشن میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی یں زرعی سٹینڈنگ کمیٹی اور اکنامکس کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیںسیاست کے ساتھ پشاور کے کاروباری حلقے میں بھی ایک جانے پہچانے شخصیات ہے صابرحسین اعوان جب بھی کسی سے ملتے ہیں تو ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں جبکہ مہمان نوازی میں بھی ثانی نہیں رکھتے صابرحسین اعوان سیاستدانوں کے علاوہ بیوروکریسی اور انتظامیہ سے بھی اچھے روابطہ رکھتے ہیں پشاور کے کل 804مردارکان اور 57خواتین ارکان میں 754ارکان نے اپنے حق راے دہی استعمال کیا اس میں 107ارکان بیرون ملک اور بعض معذور ہیں۔

متعلقہ عنوان :