نوشہرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مانکی شریف منتقلی کیخلاف عوام کا صوبائی حکومت کیخلاف ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:57

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)نوشہرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مانکی شریف منتقلی کے خلاف نوشہرہ کلاں کے عوام کا صوبائی حکومت کے خلاف ہسپتال کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی اگر صوبائی حکومت نے جمعے تک اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر وزیراعلیٰ ہاؤس اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ہسپتال کی منتقلی سے نوشہرہ کلاں کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا نوشہرہ کلاں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیاجائے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے سنیئر نائب صدر اختیار ولی کی قیادت میں نوشہرہ کلاں کے عوام نے ہسپتال منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ کابل ریور سے شروع ہوکر ہسپتال گیٹ تک پہنچا جہاں پر احتجاجی مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے بلدیاتی ممبران ملک ولایت٬ فیاض خان اور زبیر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو اپنے آبائی حلقے پی کے 13کو منتقل کرنے میں مصروف ہیں اور نوشہرہ کلاں کے عوام کے ساتھ زیادتی اور نہ انصافی سے کام لے رہے ہے پہلے نوشہرہ کلاں سے کامرس کالج کو مانکی شریف منتقل کردیا اب نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو نوشہرہ کلاں سے مانکی شریف منتقل کررہے ہیں ہسپتال کی منتقلی کے خلاف ہم بھرپور مذاحمت کریں گے اور اس کے لئے ہرحد تک جائیں گے اگر ہسپتال منتقلی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھرراہ راست اقدام پر مجبور ہوکر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔