پشاور‘کیپٹل سٹی پولیس نے کاروائیاں مزید تیز کردیں‘اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ ومشتبہ افراد گرفتار ‘اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان ٬جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروشوں نے سٹی٬کینٹ ٬ رورل اورصدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ٬ناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 01اشتہاری مجرمان سمیت 17جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے سٹی ٬کینٹ ٬ رورل اور صدر سرکلزکے مختلف تھانہ جات کی حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ٬ناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیاںکرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں٬ناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 01اشتہاری مجرمان سمیت 17جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 22عدد پستول٬289عدد کارتوس٬9کلو625گرام چرس٬اور1بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :