کوہاٹ‘مخالفین کی فائرنگ سے سسر جاں بحق ‘داماد زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:57

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) کوہاٹ خواصی بانڈہ چوک میں مخالفین کی فائرنگ سے سسر جاں بحق اور داماد زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موسم خان بانڈہ کوہاٹ کا رہائشی تمیس خان ولد فتح خان اپنے داماد ادریس خان ولد میکائیل سکنہ بانڈہ دوست محمد ڈھوڈہ شریف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تاریخ پیشی کیلئے کوہاٹ کچہری آرہے تھے کہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خواصی بانڈہ چوک میں گھات لگائے مبینہ ملزمان سیف اللہ ولد امیر خان سکنہ ڈھوڈہ شریف اور اسکے ساتھی نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں تمیس خان موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا داماد ادریس خان زخمی ہوگیا۔

واردا ت کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو کوہاٹ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پولیس تھانہ جرما نے مجروح ادریس کی مدعیت میں نامزد ملزم سیف اللہ اور اسکے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قتل اور اقدام قتل کا یہ واقعہ سابقہ عداوت کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں اور واقعہ میں ملوث روپوش ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :