اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 849 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 849 ارب 40 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 849 ارب 40 روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.86 فیصد تا 5.58 فیصد سالانہ کے حساب سے 864 ارب 40 روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 26 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 23 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔